ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی انل امبانی سے رافیل بنوانا چاہتے ہیں ، وہ کاغذ کا جہاز بھی نہیں بنا سکتے: راہل 

مودی انل امبانی سے رافیل بنوانا چاہتے ہیں ، وہ کاغذ کا جہاز بھی نہیں بنا سکتے: راہل 

Wed, 13 Mar 2019 00:51:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:12 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  راہل گاندھی نے نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ کانگریس صدر نے گجرات کے گاندھی نگر میں ایک ریلی کے دوران کہا کہ پی ایم مودی نے 2014 انتخابات کے وقت ملک سے جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ آج تک پورے نہیں کئے جاسکتے ؛بلکہ تمام مسائل منھ پھاڑے کھڑے ہیں ۔ انہوں نے اس دوران رافیل ہوائی جہاز سودے کا بھی ذکر کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی انل امبانی سے رافیل جہاز بنوانا چاہتے ہیں، لیکن آپ کو بتا دیں کہ اگر آج انل امبانی کو کاغذ کا جہاز بھی بنانے پر بھی قادر نہیں ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی انل امبانی کو اپنے ساتھ فرانس لے کر گئے تھے۔ وہاں انہوں نے فرانس کے صدر سے کہا تھا کہ ایچ اے ایل کی جگہ انل امبانی کی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے۔ریلی کے دوران راہل گاندھی نے پلوامہ حملے کا بھی ذکر کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پلوامہ میں جس مسعود اظہر نے ہمارے 40 سی آر پی ایف کے جوانوں کو شہید کیا تھا اس کوکابل چھوڑ کر آنے والی بی جے پی حکومت ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی ان دنوں ہر پلیٹ فارم سے حب الوطنی کی بات کر رہے ہیں لیکن میں یاد دلادوں کہ جس مسعود اظہر نے پلوامہ حملے کو انجام دیا ہے۔ اس کے اپنے اس وقت کی بی جے پی کی حکومت نے قندھار جاکر چھوڑا تھا۔ مسعود اظہر کو بھارت کی جیل سے نکال کر ایک خصوصی طیارے سے قندھار پہنچایا گیا تھا۔ اس طیارے میں آج کے این ایس اے اجیت ڈوبھال بھی تھے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک سے سبھی کو محبت ہے لیکن ہمیں ان مسائل پر بھی بات کرنی ہوگی جس کی وجہ سے ملک میں عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی کی پالیسیوں سے ملک میں چھوٹے صنعت کار بے روزگار ہوگئے ۔مودی شروع سے کہتے رہے ہیں کہ وہ کالے دھن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیکن آج پانچ سال گزرنے کے بعد بھی آپ کے اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپے نہیں پہنچے۔


Share: